Topics

ساقی کا کرم ہے میں کہاں کا مے نوش

 

مجھ ایسے ہزار ہا کھڑے ہیں خاموش

مے خوار عظیم برخیا حاضر ہے

افلاک سے آرہی ہے آوازسروش

مزید تشریح !                  حضور باباصاحب ؓفرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

میں جو محبت کی شراب یعینی عرفان ذات میں مست و بے خود رہتا ہوں یہ سب میرے ساقی کا کرم ہے، ورنہ قدرت کے اس کارخانے میں میرے جیسے ہزاروں ہیں جو انتظار کی طویل قطار میں خاموش کھڑے ہیں ، آسمانوں میں فرشتے پکار پکار کر کہ رہے ہیں :

سعید روح "عظیم برخیا" حاضر ہے!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آسمانوں اور عرش کے مکینوں ! آؤ چلو دیدار یار کریں! ۔۔۔یہ سعید روح تجلی الہی کا پرتو ہے" اللہ کے حبیب (صلی اللہ علیہ وسلم) کا تمثل ہے! ابدال حق ہے! فرشتوں کا مسجود اور ملأ اعلی کا محبوب ہے،

سیدنا حضور ﷺ کا ارشاد عالی مقام ہے ۔ روز ازل میں سعید اور شقی روحیں بتا دی گئیں ہیں۔


قل اللـهم مالك الملك تؤتي الملك من تشاء وتنزع الملك ممن تشاء وتعز من تشاء وتذل من تشاء بيدك الخير إنك على كل شيء قدير

ترجمہ: اے نبی ﷺ ! (یوں) کہا کر اے میرے اللہ، ملک کے مالک ! تو جسے چاہے ملک دے، اور جس سے چاہے ملک چھین لے، اور جسے چاہے عزت دے، اور جسے چاہے ذلت دے۔ تیرے ہی ہاتھ میں بھلائی ہے۔ بے شک تو ہر شے پر قادر ہے۔ 

پارہ تلک الرسل، سورہ آل عمران، آیت ۲۶

للـه الأمر من قبل ومن بعد

ترجمہ: تمام کام اللہ ہی کے قبضے میں ہیں۔

پارہ ۲۱ اتل ما اوحی، سورہ الروم، آیت ۴

Topics


Sharah Rubaiyat

خواجہ شمس الدین عظیمی

ختمی مرتبت ، سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نظر ، حامل لدنی ، پیشوائے سلسۂ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی  ذات بابرکات نوع انسانی کے لیے علم و عرفان کا ایک ایسا خزانہ ہے جب ہم تفکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی نے جہاں آپ تخلیقی فارمولوں اور اسرار و رموز کے علم سے منور کیا ہے وہاں علوم و ادب اور شعرو سخن سے بہرور کیا ہے۔ اسی طرح حضوور بابا جی ؒ کے رخ جمال (ظاہر و باطن) کے دونوں پہلو روشن اور منور ہیں۔

لوح و قلم اور رباعیات جیسی فصیح و بلیغ تحریریں اس بات کا زندہ  و جاوید ثبوت ہیں کہ حضور بابا قلندر بابا اولیاءؒ کی ذات گرامی  سے شراب عرفانی ایک ایسا چشمہ پھوٹ نکلا ہے جس سے رہروان سلوک تشنۂ توحیدی میں مست و بے خود ہونے کے لیے ہمیشہ سرشار  ہوتے رہیں گے۔