Topics
اں کے پیٹ میں بچے کی صحیح نشوونما نہ ہونا یابچے کا پیدا ہوتے ہی مرجانا۔ ان
حالات کی وجہ سے ماں کے دماغ میں ان خلیوں کی کمزوری ہوتی ہے جو بچے کی تخلیق میں
کام کرتے ہیں ۔ ماں کے دماغ میں کمزوری کی وجہ زیادہ تر ذہنی پیچیدگی ، لیکوریا
اور گھر کا ناخوشگوار ماحول ہوتا ہے۔ دوران حمل تیز غلط اور زیادہ دواؤں کے
استعمال سے بھی یہ صورت پیدا ہو جاتی ہے۔
ان سب اسباب کےتدارک کے ساتھ ساتھ اُم الصبیان ۔(اس کا بیان کتاب کے شروع میں
آچکا ہے) والا تعویذ زرد رنگ کے چکنے کاغذ پرلکھ کر بالکل ابتدائی دور میں ماں کو
اپنے گلے میں پہن لینا چاہئیے اور ہرجمعرات کو شام کے وقت کپڑے کے خول سے نکالے
بغیر تعویذ کو لوبان کی دھونی دینی چاہیئے۔ ولادت کے بعد یہ تعویذ ماں اپنے گلے سے
اتار کر بچے کے گلے میں پہنا دے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیدا ہونے والی تقریباً دو سو بیما ریوں اور مسائل کو یکجا کر کے اس کتاب میں ان کا حل شائع کیا جا رہا ہے۔
کتاب " روحانی علاج" میں جتنے بھی امراض کے علاج اور
مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے، وہ سب مجھے سلسلہ اویسیہ
،قلندریہ، عظیمیہ سے منتقل ہوئے ہیں اور اس فقیر نے ان سب عملیات
کی زکوٰ ۃ ادا کی ہے۔
میں اللہ کی مخلوقات کیلئے اس روحانی فیض کو عام کرتا ہوں اور سیدنا
حُضور علیہ الصّلوٰ ۃ والسلام کے وسیلے سے
دست با دُعا ہوں کے اللہ تعاالیٰ میری اس کوشش کو شرف ِ قبولیت بخشیں اور اپنے بندوں
کو صحت عطا فرمائیں ۔مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔
آمین ثم آمین۔