Topics
انسان میں جو چیز تمام مخلوق سے افضل و اعلٰی ہے وہ اس کی
قوت ارادی ہے قوت ارادی مضبوط ہو تو کائنات انسان کے سامنے سر نگوں ہوجاتی ہے ۔
سونا چاندی
جو لوگ سونا چاندی جمع کرتے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ
نہیں کر ڈالتے ایسے لوگ بالآخر دردناک عذاب میں مبتلا رہتے ہیں۔
شکر گزار
خدا کی راہ میں جو
کچھ خرچ کریں بے غرض اور لاگ کے بغیر
خرچ کریں یہ آرزو ہر گز نہ رکھیں کہ جن لوگوں کی آ پ نے اللہ کےلئے مد د کی ہے وہ
آپ کے شکر گزار اور احسان مند ہوں۔
حقیقی علم
حقیقی علم جاننے لئے ضروری ہے کہ ہم یہ جانتے ہوں کہ اس دنیا میں
پیدائش سے پہلے ہم کہاں تھے اور مرنے کے بعد کون سے عالم میں چلے جاتے ہیں ،
مومن
مومن ہر حالت میں ثابت قدم رہتا ہے کیسے ہی حالات کیوں نا
ہوں سو کبھی نا امیدی کی دلدل میں نہیں پھنستا۔
استغفار
توبہ استغفار سے روح مجلٰی ہو جاتی ہے اور قلب دھل جاتا ہے
نہایت خلوص اور سچا ئی کے ساتھ توبہ کرنے سے انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔
عشق و وفا
اپنی زندگی کو عشق و وفا کی چلتی پھرتی ،منہ بولتی تصویر
بنا دیجئے، بلاشبہ ایسے افراد کو اللہ تعا
لٰی اپنے خاص بندوں کی صف میں شامل کرلیتا ہے ۔
ذات کا عرفان
اپنی ذات کا عرفان
۔ معرفت الہیہٰ کا دروازہ کھول دیتا ہے۔
گفتگو
گفتگو میں آدمی کا عکس جھلکتا ہے ، خوش آواز آدمی کے لئے اس کی آواز تسخیر کا کام کرتی ہے۔
اعمال
اعمال محض جسمانی حرکات کا نام نہیں ہے ۔ صحیح عمل ہے وہ ہے
جس کے ساتھ روح بھی شامل ہو۔
محبت
محبت پرسکون زندگی اور اطمینان قلب کا ایک ذریعہ ہے اس لئے
کوئی انسان جس کے اندر محبت کی لطیف لہر ہوتی ہیں۔ مصائب و مشکلات اور پیچیدہ
بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
دل
اللہ سب کے دل میں موجود ہے جس طرح دل کی حرکت کے بغیر
زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا اسی طرح اللہ کے بغیر دل کی حرکت بے معنیٰ ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔