Topics
کہ
اللہ واحد کی احدیت میں ایک ہی قانون نافذ ہے اور وہ عبدیت ہے۔
اظہار
ندامت
ہمار
ے پالنے والے کو، ہمیں زندگی عطا کرنے والے کو اور ہمارے رب کو سب سے زیادہ خوشی
اس وقت ہوتی ہے جب بندہ اظہار ندامت کے ساتھ عجز و انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور
جھک جاتا ہے۔
گناہ
گناہ
خواہ کتنے ہی زیادہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔
مومنین
مومنین ایک دوسرے سے محبت محض اللہ کے لئے کرتےہیں۔
احتساب
احتساب
ایک ایسا عمل ہے جو تمام فاسد مادوں سے انسان کو پاک کر دیتا ہے۔ قوم میں توانائی
اور زندگی کی روح پھونک دیتا ہے۔
دوست
دوست
کی تمام زندگی میں جو عیوب آپ کے سامنے آئیں صرف ان ہی کی نشاندہی کیجئے۔پوشیدہ
عیبوں کو کریدنا بدترین تباہ کن اور اخلاق سوز عیب ہے۔
تنگ
دلی
فلاح
اور کامرانی کے مستحق وہی لوگ ہوتے ہیں جو بخل اور تنگ دلی جیسے جذبات سے اپنے دل
کو پاک رکھتے ہیں۔
عطیات
خدا
کی راہ میں اپنے عطیات انفرادی اور اجتماعی دونوں طرح خرچ کیجئے۔ اس عمل خیر سے
ملک و قوم میں استحکام پیدا ہوتا ہے۔
غرور
غرور
یہ ہے کہ آدمی حق سے بے نیازی برتے اور لوگوں کو اپنے سے کمتر اور حقیر جانے۔
معزز
وہی قوم سر بلند اور معزز ہے جو صحیح معنوں میں آنکھ ، کان
اور دل کا استعمال کر رہی ہے۔
مجلس
مجلس
میں ماتھے پر شکنیں ڈالے بیٹھے رہنا غرور کی علامت ہے۔ مجلس میں غم گین اور مضمحل
ہو کر نہ بیٹھئے۔ مسکراتے چہرے کے ساتھ ہشاش بشاش ہو کر بیٹھئے۔
خدمت
اور قلبی لگاؤ ایک ایسا عمل ہے کہ آدمی نہ چاہتے ہوئے بھی دوست بن جاتا ہے۔
تنقید
۔
اگر آپ تنقید کریں تو یہ عمل تعمیری ہو، اخلاص و محبت کا آئینہ دار ہو۔ ضد، ہٹ
دھرمی، نفرت اور تعصب کے جذبات سے ہمیشہ اپنا دامن بچائے رکھیئے
خواجہ شمس الدین عظیمی
روحانیت
تفکر، فہم اور ارتکاز کے فارمولوں کی دستاویز ہے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے
لیئے بہترین ذریعہ مراقبہ ہے۔