Topics
اسباب
اس بیماری کی کوئی مادی وجہ
ابھی تک سامنے نہیں آئی البتہ جس بات پر سب متفق ہیں وہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو کسی بھی
وجہ سے خاندانی معاملات اور معاشی حالات کے بارے میں پریشان رہتے ہیں، غیر ضروری باتیں
سوچتے ہیں اور جن لوگوں کو وسوسے زیادہ آتے ہیں، بے یقینی ان کے اوپر مسلط ہو جاتی
ہے یا کسی وجہ سے ذہنی دباؤ میں رہتے ہیں، اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔
اسٹیٹس (Status) مادیت کا غلبہ ہونے سے اور
عدم تحفظ کے احساس کی بنا پر یہ بیماری آج کل عام ہو گئی ہے۔
علامات و شکایات
عام طور سے پیٹ میں درد ہوتا
ہے جو کسی کو ایک جگہ، کسی کو دوسری جگہ محسوس ہوتا ہے۔ یہ درد دوروں کی شکل میں ہوتا
ہے۔ پاخانہ آنے یا ریاح خارج ہونے پر درد کم یا ختم ہو جاتا ہے، غذا کھانے سے بڑھ جاتا
ہے۔ مریض کو کبھی قبض اور کبھی دست آتے ہیں۔ قبض کی صورت میں کبھی کبھی مریض کو بکری
کی مینگنیوں کی طرح پاخانہ آتا ہے اور دستوں کی صورت میں ربن (Ribbon) کی طرح پتلا پاخانہ آتا
ہے۔ ریاح زیادہ بنتی ہے اور خارج نہیں ہوتی۔ قراقر ہوتا ہے اور پیٹ پھول جاتا ہے۔ دل
کی حرکت تیز ہو جاتی ہے۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح و
شام
۲۔ زرد رنگ پانی دوپہر اور
رات
۳۔ نارنجی رنگ پانی دن میں
ایک بار
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)