Topics

ڈاکٹر حنا طاہر جلیل

 

D.H.M.S., R.H.M.P. (Homoeo)

ہیومیوپیتھ ڈاکٹر حنا طاہر جلیل گوجرانوالہ سے لکھتی ہیں کہ میں نے اپنے سسر صاحب (پاپا) کا علاج کلر تھراپی کے طریقہ پر کیا ہے۔ رپورٹ ارسال خدمت ہے:

پاپا کی تکلیف اس سال فروری کے وسط میں گلے کی خرابی سے شروع ہوئی۔ انہوں نے ایک اینٹی بائیوٹک دوا لی تو دو تین دن میں گلے کی تکلیف میں فرق آ گیا مگر پیٹ خراب ہو کر قبض ہو گیا۔ ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا۔ دو چار دن دوا کے استعمال سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ ان دنوں پیٹ کی حالت یہ تھی کہ پیٹ تنا ہوا تھا۔ گردوں کے دونوں طرف درد محسوس ہوتا تھا۔ طبیعت میں ہر وقت متلی کی کیفیت رہتی تھی اور منہ سے کھٹا پانی آتا تھا۔ کسی طرح چین نہیں تھا۔ خصوصاً لیٹنے سے بے چینی اور بڑھ جاتی اور کھٹا پانی آنا بھی بڑھ جاتا تھا۔ کھانے پینے کی رغبت ختم ہو گئی تھی مشکل سے چند نوالے کھانا کھاتے یا چائے پی لیتے تھے۔

متلی کی کیفیت مسلسل رہتی اور اکثر قے ہو جاتی تھی۔ قے میں پانی کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا تھا۔ اجابت برائے نام تھی۔ پیشاب بھی رک رک کر آتا اور بہت کم آتا تھا۔

فزیشن کی تشخیص کے مطابق پیٹ کے دائیں طرف گولہ تھا۔ الٹرا ساؤنڈ کا مشورہ دیا گیا۔

الٹرا ساؤنڈ رپورٹ خاصی خراب تھی۔ رپورٹ کی بنیاد پر سرجن سے رجوع کیا۔ سرجن کے مطابق پیٹ میں مرض کی تین صورتیں تھیں:

۱)       آنتیں اکٹھی ہو گئی ہیں

۲)       ان کے اندر Massبن گیا ہے جس کی وجہ سے آنتوں کی حرکت رکی ہوئی ہے یا

 ۳)      آنتوں میں رسولی ہے۔

سرجن نے دو دن کے وقفے سے آپریشن کی تاریخ مقرر کر دی۔ سرجن کی ہدایت پر جب بلڈ یوریا (Blood Urea) ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ نارمل سے بہت بڑھا ہوا تھا۔ سرجن نے آپریشن ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دیا اور Antibioticاستعمال کرنے کو کہا۔

جس دن آپریشن ملتوی ہوا۔ میں نے کلر تھراپی شروع کر دی۔ کھانے سے پیشتر زرد پانی صبح و شام معدہ کے مقام پر زرد روشنی ایک مرتبہ سبز پانی دو مرتبہ تجویز کیا۔ دو یا تین دن کے اندر متلی کی کیفیت کم ہو گئی اور اگلے دن کھٹا پانی آنا بھی بند ہو گیا۔ رات کو نیند بھی آنے لگی۔ البتہ رات کو پیشاب کے لئے تین چار بار اٹھنا پڑتا تھا۔ علاج کے تیسرے چوتھے دن اجابت شروع ہو گئی۔ اجابت کا رنگ سیاہ اور مینگنیوں کی طرح تھا۔ تقریباً آٹھ دن بعد پیٹ کی حالت بھی نارمل ہوتی گئی۔ گردوں کے مقام پر درد بھی ختم ہو گیا۔ دس دن بعد طبیعت سنبھل گئی اور اجابت بھی ٹھیک ہونے لگی۔ معدہ ٹھیک کام کرنے لگا اور بھوک کھل گئی۔ پندرہ دن بعد پھر الٹر اساؤنڈ ہوا۔ اب الٹرا ساؤنڈ رپورٹ میں حیرت انگیز تبدیلی تھی۔ آنتوں کی حالت نارمل تھی ۔ سرجن نے معائنہ کے بعد بتایا کہ پیٹ کی حالت نارمل ہے اور آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

کلر تھراپی کے علاج سے وہ شدید تکلیف جس کی وجہ سے آپریشن کرانا لازم تھا بالکل ختم ہو گئی ہے۔ پاپا کوئی تکلیف بتاتے ہیں تو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ عمر کی وجہ سے مثانے کی غدود Prostate Glandsبڑھ رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ مثانہ کے ان غدود کا آپریشن ہو۔ میں اس سلسلے میں بھی رنگ و روشنی سے علاج کر رہی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ جہاں اتنی سیریس تکلیف ختم ہو گئی ہے انشاء اللہ یہ تکلیف بھی ختم ہو جائے گی۔

ڈاکٹر ایس۔نیلوفر

D.H.M.S., C.D.S., R.H.M.P. (Homoeo)

Radiesthesia Specialist

ڈاکٹر صاحبہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ کراچی میں پریکٹس کرتے ہیں۔ کلر تھراپی کے سلسلے میں ان کے تجربات مندرجہ ذیل ہیں۔

 

سلمیٰ جلیل

عمر:      ۴۸ سال

مرض:  مزمن کھانسی

تجویز کردہ علاج:  نیلا تیل کمر پر پھیپھڑوں کی جگہ ، نارنجی تیل سینہ پر، نیلا پانی، نارنجی پانی

نتائج:    ۲۱ دن کے علاج سے کھانسی میں ۶۰ فیصد افاقہ ہوا

عبدالغفار شاہ

عمر:      ۲۸ سال

مرض:  ہاضمہ کی خرابی

تجویز کردہ علاج:  زرد پانی صبح شام، سبز پانی دوپہر رات

نتائج:    ۱۵ دن کے علاج سے مریض کا ہاضمہ ٹھیک ہو گیا

وقارالنساء

عمر:      ۱۶ سال

مرض:  ہاتھوں میں پسینہ آنا

تجویز کردہ علاج:  آسمانی پانی، زرد پانی، سبز پانی

نتائج:    ۱۰ دن کے علاج سے مریضہ نے ۵۰ فیصد بہتری محسوس کی

محمد رفیق

عمر:      ۵۰ سال

مرض:  شوگر

تجویز کردہ علاج:  بینگنی پانی، زرد پانی

نتائج:    شوگر کنٹرول ہو گئی

کلر تھراپی کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک دواؤں کا سہارا بھی لیا گیا

عبدالصمد

عمر:      ۳۰ سال

مرض:  دماغی کمزوری

تجویز کردہ علاج:  زرد پانی Indigoپانی 9X12انچ Indigoشیشہ

نتائج:    ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مریض کا حافظہ بہتر ہو گیا

مقصود احمد

عمر:      ۲۶ سال

مرض:  پیچش

تجویز کردہ علاج:  زرد پانی، سبز پانی، آسمانی پانی، اسپغول کی بھوسی

نتائج:    ۹ دن کے علاج سے مریض ٹھیک ہو گیا

زینت کمال

عمر:      ۲۵ سال

مرض:  احساس کمتری

تجویز کردہ علاج:  نارنجی پانی، سرخ پانی،  9X12انچ نارنجی شیشہ، سائیکو تھراپی

نتائج:    ۳۰ دن کے علاج سے مریضہ کے اندر مثبت تبدیلی آئی۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی

محمد اکبر

عمر:      ۲۹ سال

مرض:  بے خوابی

تجویز کردہ علاج:  آسمانی پانی، سفید پانی، سبز پانی  6X10انچ آسمانی شیشہ ۲۰ دن کے مسلسل علاج سے آہستہ آہستہ مریض کی نیند نارمل ہو گئی

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)