Topics
اسباب
اس کے اسباب مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔ گردوں کی خود مدافعتی بیماری
(Glomerulo Nephritis) خود مدافعتی بیماریاں وہ بیماریاں ہیں جس میں جسم کا مدافعتی نظام
اپنے ہی جسم کے کسی حصے کے خلاف بیدار ہو جاتا ہے۔
۲۔ مثانے کا کینسر
۳۔ گردوں کی یا مثانے کی پتھری
۴۔ چوٹ
علامات
خون پیشاب کے ساتھ مل کر آتا
ہے اور کبھی پیشاب سے پہلے یا بعد میں آتا ہے اور کبھی بجائے پیشاب کے صرف خون ہی آتا
ہے۔ بعض کمزور اشخاص کو اس مرض کے شروع ہونے سے پہلے سردی لگتی ہے اور کپکپی طاری ہو
جاتی ہے اور پھر تھوڑا خون آمیز پیشاب آتا ہے اور چند گھنٹوں کے بعد خود بخود صاف پیشاب
آنے لگتا ہے۔ مثانہ سے خون پیشاب میں مل کر آتا ہے تو پیشاب کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور
اس میں خون کے منجمد ٹکڑے پائے جاتے ہیں اور جب گردوں سے خون آتا ہے تو کمر میں گردوں
کے مقام پر درد ہوتا ہے اور پیشاب گوشت کے دھوون جیسا سرخ ہوتا ہے۔
علاج
۱۔ سبز رنگ پانی صبح و شام
۲۔ نیلا رنگ پانی کھانے سے
پہلے
۳۔ گردوں یا مثانے کی پتھری
کے لئے دیکھئے درد گردہ کا علاج اور مثانہ کے کینسر کے لئے دیکھئے کینسر کا علاج۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)