Topics

سر میں پانی بھر جانا

 

اسباب و علامات

دماغ کے اندر جو فی نظام کام کر رہا ہے۔ ان جوفوں میں ایک شفاف مادہ ایک خاص سمت میں گردش کرتا ہے۔ اس شفاف مادہ کی پیدائش اور جذب ہونے کا عمل ایک خاص تناسب میں ہوتا ہے اگر اس مادہ کی گردش میں (رسولی یا گردن توڑ بخار کی وجہ سے) رکاوٹ پیدا ہو جائے یا اس مادہ کے جذب ہونے کا عمل رک جائے تو مادہ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اس کو دماغ میں پانی بھر جانا کہتے ہیں۔

سر میں شدید درد ہوتا ہے الٹیاں آتی ہیں، نظر متاثر ہو جاتی ہے، بچوں میں اس بیماری کی وجہ سے سر کا قطر بڑھ جاتا ہے۔

علاج

۱۔       سفید رنگ پانی صبح و شام

۲۔      نارنجی رنگ پانی صبح و شام کھانے سے پہلے

۳۔      سفید رنگ کی روشنی پندرہ منٹ تک مریض پر ڈالیں

۴۔      دھوپ کے سات رنگوں میں سے ہر رنگ کی روشنی دو دو منٹ تک مریض پر ڈالیں۔ مریض کو لٹا کر کمر پر روشنی ڈالی جائے

بل لقوہ

اسباب

دماغ میں بننے والی برقی رو کا تصرف چہرہ میں کسی سمت ہو جاتا ہے تو لقوہ ہو جاتا ہے۔ لقوہ کا تعلق اعصاب سے ہے۔ دماغ کے خلیوں کی درمیانی رو جب ایک طرف زور ڈالتی ہے تو اعصاب کو ٹیڑھا کر دیتی ہے۔ اس کا اثر کانوں، آنکھوں، ناک اور جبڑے پر پڑتا ہے۔ بعض اوقات ناک کی ہڈیاں بھی ٹیڑھی ہو جاتی ہیں اور جبڑہ کا جو حصہ دانتوں کو سنبھالے ہوئے ہے وہ بھی متاثر ہو جاتا ہے۔ اس برقی رو کا اثر زیادہ تر پیشانی پر ہوتا ہے۔

علامات

لقوہ کے مریض مندرجہ ذیل شکایات و علامات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

چہرے یا کان کے اطراف میں درد ہوتا ہے۔ پھر کچھ وقفہ کے بعد آدھے چہرے پر کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ منہ ایک طرف کھنچتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اس طرف کی آنکھ کو پپوٹا کمزور ہو کر پوری طرح بند نہیں ہوتا۔ کھانے پینے اور منہ چلانے میں تکلیف ہوتی ہے۔ منہ سے پانی بہتا ہے، تھوک باہر گرتا ہے۔ آدھی زبان میں چکھنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ لقوہ کا مریض ۲ سے ۱۲ ہفتے میں صحیح ہو جاتا ہے۔

علاج

۱۔       سرخ رنگ کی روشنی پانچ منٹ تک روزانہ چہرہ پر ڈالیں

۲۔      سرخ رنگ پانی صبح و شام

۳۔      نیلا رنگ پانی دوپہر و رات

۴۔      نیلی شعاعوں کا تیل گردن کے جوڑ پر مالش کریں

۵۔      بنولہ کے تیل میں ایک ماہ تک سرخ شعاعیں جذب کر کے باسی روٹی پر چپڑ کر کھانے سے عجیب و غریب نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

۶۔      9 x 12انچ شیشہ پر Indigoرنگ پینٹ کروا کر صبح و شام کھانے سے پہلے پندرہ پندرہ منٹ تک دیکھیں شفا ہونے تک علاج جاری رکھیں۔

رعشہ

اسباب

رعشہ کا مطلب ہے عضو کی کپکپاہٹ۔ اس مرض میں زیادہ تر ہاتھ اور گردن میں کپکپاہٹ رہتی ہے۔ بوڑھے اور سن رسیدہ اشخاص ’’رعشہ‘‘ میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔

دماغ میں موجود بھورے رنگ کے اجسام (Basal Ganglia) کے افعال میں خرابی کی وجہ سے یہ مرض ہوتا ہے۔

علامات

مریض کے ہاتھ اور پیر ہر وقت کپکپاتے رہتے ہیں۔ (یہ بہت ضروری علامت ہے)۔ اکثر و بیشتر ہاتھوں کا رعشہ مخصوص حرکات کی شکل میں نمودار ہوتا ہے۔ مثلاً اگر آپ مریض کے ہاتھوں کے رعشہ کی طرف دھیان دیں تو آپ کو ایسا لگے گا کہ جیسے مریض تسبیح کے دانے پڑھ رہا ہے۔

رعشہ تھکن پریشانی اور فکر سے بڑھ جاتا ہے۔ مریض کی حرکات میں کمی آ جاتی ہے اور عضلات اکڑ جاتے ہیں۔ عضلات میں تشنج ہونے کی وجہ سے چہرہ جذبات سے عاری نظر آتا ہے جبکہ رعشہ کی کیفیت نیند میں ختم ہو جاتی ہے۔

علاج 

۱۔       نیلا رنگ پانی صبح دوپہر شام

۲۔      زرد رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔      مریض کو سردی سے محفوظ جگہ آرام دہ بستر پر اندھیرے میں کروٹ سے لٹا کر نیلے رنگ کی روشنی سر پر روزانہ پندرہ منٹ تک ڈالیں۔

۴۔      کسی ایک نکتہ پر ذہن مرکوز کرنے اور دماغ کو آرام ملنے سے کپکپاہٹ ختم ہو جاتی ہے۔

۵۔      9 x 12شیشے پر نیلا رنگ پینٹ کرا کر مریض کو دکھایا جائے۔

Topics


Color Theraphy

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)