Topics
اپنے شیخ سے عرض کیا
کہ حضور بابا تاج الدّین کے
پاس ناگپور جانا چاہتا ہوں۔
حضور ؒنے فرمایا ”
میرے پیچھے پیچھے چلے آؤ“
دو تین قدم اٹھانے کے
بعد محسوس ہوا کہ زمین پیروں کے نیچے تیزی کے
ساتھ لپٹ رہی ہے، جیسے فرش لپیٹتے ہیں۔ پاؤں زمین سے اٹھ گئے۔ رفتار کی تیزی نے
خوف پیدا کیا۔ میرے شیخ میرے آگے چل رہے ہیں۔ ہم نے زمین سے تقریباً نصف میل کی بلندی پر
خلاء میں سفر کیا۔ اور اسی طرح چلتے رہے جس طرح زمین پر چلتے ہیں۔ ایک بات یہ دیکھی کہ خلاء میں جسم لطیف ہونے کے
باوجود اسی طرح ٹھوس رہتا ہے جس طرح زمین پر۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
قرآن پاک کے ارشادات کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور ظاہری و باطنی مشاہدے اور تجربے کی بنیاد پر یہ بات سورج کی طرح ظاہر ہے کہ جس طرح مرد کے اوپر روحانی واردات مرتب ہوتیں ہیں اور وہ غیب کی دنیا میں داخل ہو کر اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کا مشاہدہ کرتا ہے اسی طرح عورت بھی روحانی دنیا میں ارتقائی منازل طے کر کے مظاہرِقدرت کا مطالعہ اور قدرت کے ظاہری و باطنی اسرارورموز سے اپنی بصیرت اور تدبر کی بنا پر استفادہ کرتی ہے۔
کتاب جنت کی سیر میں مرد اور عورت کی ایک جیسی روحانی واردات و کیفییات بیان کر کے بتایا گیا ہے کہ عورت اور مرد کی روحانی صلاحیتیں مساوی ہیں۔ روحانی علوم کے سلسلے میں عورت اور مرد کا امتیاز برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ مرد اور عورت کے اندر ایک روح کام کر رہی ہے عورت کے اندر بھی وہ تما م صلاحیتیں اور صفات موجود ہیں جو قدرت نے مرد کو ودیعت کی ہیں۔ جب ایک عورت رابعہ بصری بن سکتی ہے تو دنیا کی تمام عورتیں اپنے اندر اللہ کی دی ہوئی روحانی صلاحیتوں کو بیدار کر کے ولی اللہ بن سکتی ہے۔
خواتین و حضرات ، آیئے آگے بڑھیں اور صراط مستقیم پر چل کر اپنی روحانی طاقت سے نوع انسانی کے اوپر شیطانی غلبہ کو ختم کر دیں۔ رسول اللہ صلیٰ اللہ وسلم کی آغوش رحمت آپ کی منتظر ہے۔