Topics
جواب : دیکھئے سیدھی سے بات ہے کہ ہر چیز کے آداب و
اصول ہیں۔ دعا مانگنے کے بھی آداب ہیں۔ دعا مانگنے کے بھی اصول ہیں۔ مثلاً کچھ
بھی مانگنے کے اصول ہیں۔ آپ ابا کے پاس جاتے ہیں … ابا پیسے نکال! پیسے نکال! ابا
اسے … بلکہ وہ تھپڑ مار دے گا … چلو بھاگو۔ لیکن وہی بیٹا ابا کے پاس جاتا ہے
اباجی! مجھے پیسے چاہئے بڑی ضرورت ہے ۔ابا بجائے دو روپے کے پانچ روپے دے دیں گے۔
تو ہمارے ہاں جو موجودہ دور میں دعا مانگی جاتی ہے آپ اگر اس پہ ذرا غور کریں اس
میں نہ گداز ہوتا ہے نہ عاجزی ہوتی ہے، نہ انکساری ہوتی ہے بلکہ آرڈر اللہ کو،
اللہ کو حکم دیا جاتا ہے ، اللہ یہ کردو، وہ کردو، اس کو تباہ کردو، اس کو برباد
کردو۔ (اختتام)