Topics
جواب :
کائنات میں کوئی چیز بے معنی نہیں ہے۔ کائنات میں کوئی خیال، کوئی واہمہ ،
کوئی بھی چیز یہاں بے معنی نہیں ہے۔ دو قسم کے معنی نکلتے ہیں یا اس خیال میں
رحمان سے متعلق معنی نکلیں گے یا اس خیال میں شیطان سے متعلق معنی نکلیں گے ۔دو ہی
علوم ہیں یہاں … ایک شیطانی علوم ہیں اور ایک رحمانی علوم ہیں۔ اور جتنے بھی
پیغمبر تشریف لائے اس دنیا میں اللہ کی طرف سے انہوں نے ایک ہی بات کہی کہ بھائی
رحمانی علوم سیکھو۔ رحمانی علوم سیکھنے کے بعد اس پر عمل کرو تاکہ تم رحمان سے
قریب ہوجاؤ۔ شیطانی علوم نہ سیکھو۔ اور شیطانی علوم پر عمل بھی نہ کرو۔ اس لئے کہ
اگر تم نے شیطانی علوم پر عمل کیا تو تم شیطان سے قریب ہوجاؤگے۔ ظاہر ہے جب بندہ
شیطان سے قریب ہوجائے گاوہ رحمان سے دور ہوجائے گا۔ اور جو بندہ رحمان سے قریب
ہوگا وہ شیطان سے دور ہوجائے گا۔ تو یہ خواب خیال کی بات جو آپ نے کہی ہے تو اب
اگر ایک انسان کے خیال میں چوبیس گھنٹے فرض کیجئے یہی ہے کہ پیسہ، پیسہ، پیسہ ،
پیسہ، دولت ، ہوس ہے وہ ۔
تو ظاہر ہے یہ اور ایک آدمی کے ذہن میں ہر وقت
پیغمبر، ان کی تعلیمات، اولیاء اللہ ، اللہ کی محبت اور اللہ کے رسول کی محبت ، ہر
وقت وہ اسی خیال میںرہتا ہے کہ کسی صورت سے مجھے اللہ تعالیٰ کی محبت نصیب ہوجائے
، رسول اللہ ﷺ کا قرب نصیب ہوجائے، حضور
آقا ﷺ کی زیارت نصیب ہوجائے تو ظاہر ہے وہ خیالات جو ہے وہ پاکیزہ ہے ۔ تو زائد
اس خیال کو کہا جاتا ہے یعنی شیطانی خیال ہے۔ ایک تو شیطانی خیال ہے ظاہر ہے اس
میں کیا تعبیر ہے کہ وہ رحمانی نہیں ہوتا۔خیال یا اس میں شیطنت ہوتی ہے۔ یا اس میں
رحمانیت ہے۔ وہ پیغمبروں نے شیطنت کو رد کیا ہے۔ اور شیطانی خیالات سے دور رہنے کی
ہدایت کی ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ سے قریب ہونے اور رحمانی خیالات پر چلنے کی انہوں
نے ہدایت کی ہے۔